Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کی سجاوٹ کی خواہش جو ہر بار کچھ نیا چاہتی ہے

گھر کی تزئین و آرائش سے متعلق گفتگو جدیدو قدیم ٹرینڈز کا خوبصورت امتزاج رہی (فوٹو سوشل میڈیا)
گھر کا کوئی حصہ ہو یا ہمارے وقت گزارنے کی کوئی دوسری جگہ، اس کا اچھا نظر آنا تو اہم ہوتا ہی ہے البتہ اس سے سکون و اطمینان کا احساس پانا بھی بہت سوں کی خواہش ہوتی ہے۔
ہر فرد اپنے وسائل، ضرورتوں اور گنجائش کو مدنظر رکھ کر اپنے اردگرد کو سنوارتا اور اپنی خواہشوں سے مزین کرتا ہے۔ تزئین و آرائش کے ماہرین تو اسے کاروبار کی کامیابی کے لیے نت نئے انداز سے کرتے ہی ہیں، البتہ ہوم ڈیکور میں دلسچسپی رکھنے والے گھریلو افراد بھی اپنی جمالیاتی حس کی تسکین کے ساتھ سگھڑاپے کے اظہار کے لیے اس سے پہلو تہی نہیں کرتے۔
ہوم ڈیکور یا تزئین و آرائش کا موضوع سوشل میڈیا کے ہاتھ لگا تو صارفین نے ناصرف اپنے تجربات شیئر کیے بلکہ اپنی کاوشوں کے نتائج اور خوبصورت آئیڈیا تصاویر کے ذریعے بھی دوسروں سے شیئر کیے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں تک محدود صارفین گھروں میں بنائی گئی اپنی ورک سپیس یا کام کی جگہ کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہے۔

دی گرینش افیئرز کے نام سے بلاگنگ کرنے والی آدیتی بھی خوبصورتی کو پہچان کر دوسروں تک پہنچانے کے خواہاں لوگوں میں سے ہیں۔ وہ ناصرف گھر کی سجاوٹ کے حوالے سے مختلف آئیڈیاز شئیر کرتی  ہیں بلکہ اس آرائش میں پودوں کے ساتھ ساتھ پرانی چیزوں کو بھی کارآمد بنانے کے طریقے بتاتی ہیں۔

انہوں نے اپنے لیے ورک سٹیشن اور بچوں کے لیے کام کرنے کی جگہ سنواری تو اس کی تصویر بھی دیگر سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کی۔

گھر کے مختلف حصے اور ان کی سجاوٹ بھی ٹائم لائنز پر نمایاں رہی۔

کچھ صارف گھر کی کم جگہوں کو زیادہ بڑا یا نمایاں دکھانے سے متعلق تصویری و تحریری ٹپس شیئر کر کے دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی تلقین کرتے رہے۔

عارضی نوعیت کی سجاوٹ کے ساتھ مستقل نوعیت کی تبدیلیاں اور ان سے متعلق تجاویز بھی گفتگو کا حصہ بنتی رہیں۔

گھروں کی سجاوٹ کا ذکر ہوا تو اندرونی حصوں کے ساتھ ساتھ گھر کے باہر کے حصے بھی صارفین کی توجہ کا مرکز رہے۔ انجوائے نیچر نامی ہینڈل نے گھر کے بیرونی حصے کے رنگوں اور پھولوں پودوں کو نمایاں کرتی تصاویر ٹائم لائن پر سجائیں۔

گھر کے زیادہ استعمال ہونے والے حصوں میں سے ایک ڈائننگ روم بھی تزئین و آرائش سے متعلق گفتگو کا حصہ بنا تو صارفین نے اپنی کاوش دوسروں تک پہنچائی۔

گھر کی تزئین و آرائش سے متعلق گفتگو میں شریک کچھ صارف ایسے بھی تھے جنہوں نے گزرے وقتوں میں گھروں کی ڈٰیکوریشن سے متعلق یادداشتیں تازہ کرتے ہوئے دوسروں کو بھی ایسا کرنے کا موقع دیا۔

ڈیکوریشن کے قدیم انداز پسند کرنے والوں نے اپنی یادداشتیں شیئر کیں تو اونچے چھت ہی نہیں بلندوبالا دروازے اور ان پر کی جانے والی نقاشی بھی نمایاں دکھائی دی۔

ڈیکوریشن کے مشرقی انداز بھی سجاوٹ سے متعلق گفتگو میں نمایاں دکھائی دیے۔

تزئین و آرائش سے متعلق نت نئے ٹرینڈز اور موسم یا علاقے کی صورت حال کو مدنظر رکھ کر اندرونی و بیرونی سجاوٹ ان موضوعات میں سے ہے جسے باذوق افراد کبھی پرانا نہیں ہونے دیتے۔ سوشل میڈیا کی جانب سے وقتا فوقتا اس موضوع پر کی گئی گفتگو اس بات کا ثبوت کہی جا سکتی ہے کہ ایسے افراد اپی جمالیاتی حس کی تسکین کے لیے نئے پہلو تلاش کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: