مصر کے علاقے اسکندریہ میں ماہ رمضان کی آمد پر جلوس نکالنے کے بعد اور اس کی وڈیو وائرل ہونے پر منتظمین کو حراست میں لے لیا گیا.
اہل مصر رمضان کے پہلے دن ماہ مبارک کی آمد کا باقاعدہ جشن منا تے ہیں. رات کےکرفیو کے باوجود اسکندریہ شہر کے باشندے خانہ کعبہ کا ماڈل اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے.
المرصد ویب سائٹ کے مطابق اہل مصر نے رمضان کی آمد کاجشن مختلف انداز سے منایا.
انا صحيت زيي زيكم بالظبط لقيت الناس بتعمل عمره فى #اسكندريه pic.twitter.com/eteG52YpQ8
— حسام الشريف (@Fouly44) April 24, 2020
کورونا وائرس کے باعث اختیار کی جانے و الی احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے ہوئےہزاروں کی تعداد میں اسکندریہ کے باشندے خانہ کعبہ کا ماڈل لے کر گھومتے رہے -یہ مصر میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا-
جلوس کے شرکا رمضان کے خیر مقدمی نعروں کےعلاوہ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ’ یہاں کورونا نہیں ہے‘-شرکا نے کورونا وائرس کی موجودگی پر شک وشبے کا اظہار کیا.
سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اپنےغصے کا اظہار کرنے کے لیےاسکندریہ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے.
ایک صارف نے لکھا ’ اگرچہ میں اس مارچ کا مقصد نہیں سمجھ سکا لیکن خانہ کعبہ کے ماڈل کو اس جشن سے کیسے منسلک کیا جا سکتا ہے؟-لوگ جشن منا رہے ہیں اور کورونا وائرس کی سنگینی کوکم سمجھ رہے‘.
