مصر: رمضان کے دوران مساجد میں تراویح اور اعتکاف پر پابندی
مصر: رمضان کے دوران مساجد میں تراویح اور اعتکاف پر پابندی
منگل 7 اپریل 2020 19:41
یہ فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے-(فوٹو ای پی اے)
مصرکی وزارت اوقاف نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان کے دوران مساجد میں اعتکاف اور تراویح پر پابندی لگانےکا فیصلہ کیا ہے-
یہ فیصلہ دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصر کی وزارت اوقاف نے رمضان کے دوران تمام اجتماعی سرگرمیاں معطل کردیں- اس سے قبل مساجد کے احاطوں یا ان سے منسلک مقامات پر تقریبات اور افطار دسترخوان لگانے پر بھی پابندی لگادی تھی-
مصری وزارت اوقاف ہر سال رمضان میں اجتماعی افطار پروگرام منعقد کرتی تھی- ا س سال ایسا کوئی پروگرام نہیں ہوگا-
مصر میں اسلامی امور کی سپریم کونسل نے وزارت داخلہ اور قاہرہ گورنریٹ کے نام خطوط بھیجے ہیں جن میں درخواست کی گئی ہے کہ اس سال الامام الحسین جامع مسجد کے صحن میں اسلامی افکار فورم اور رمضان کے دوران ملک کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی قسم کا فورم منعقد کرنے پر پابندی لگادی جائے-
مصری وزارت اوقاف کے مطابق اس سال مساجد میں اعتکاف کا کوئی انتظام نہیں ہوگا ۔ جب تک ملک کورونا وائرس سے پاک نہیں ہوجائے گا مساجد بندرہیں گی-