Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے متاثرین میں 85 فیصد غیر ملکی

کورونا کےکل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 15023 ہے.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے نئے متاثرین میں 15 فیصد سعودی اور 85 فیصد غیرملکی ہیں.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے  ترجمان العبد العالی نے بتایا کہ اس وقت کورونا کےکل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 15023 ہے. ان میں سے 115 کی حالت نازک ہے.
وزارت صحت کے ترجمان نے تمام سعودیوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی ماسک استعمال کرنے، سماجی دوری برقرار رکھنے، پانچ افراد سے زیادہ ایک جگہ جمع نہ ہونے- ہاتھ صابن سے بار بار دھوتے رہنے کا اہتمام جاری رکھیں.
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مملکت میں آباد تمام افراد سے اپیل کی کہ اگر کسی کے ذہن میں نئے کورونا سے متعلق کوئی استفسار ہو تو 939 پر رابطہ کریں.
یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے 1223 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں. متاثرین کی مجموعی تعداد  17522 تک پہنچ گئی.کورونا سے صحت پانے والوں کی مجموعی تعداد  2357 ہوگئی ہے.

شیئر: