Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں پہلا ’ڈرائیو ان کورونا ٹیسٹ سینٹر‘

وزارت صحت نے کورونا ٹیسٹ کے لیے ایپلیکشن بھی لانچ کی ہے(فوٹو، سبق)
سعودی عرب میں الاحساریجن کی بلدیہ نے  ادارہ صحت کے تعاون سے ’کورونا ڈرائیوان‘ ٹسیٹ کی سہولت فراہم کی ہے.
وہ افراد جو ’کووڈ19 ‘ کا ٹسیٹ کرانے کے خواہاں ہیں انہیں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے.
’کورونا ڈرائیوان ٹیسٹ‘ سینٹر الاحسا شہر میں شاہ فہد شاہراہ پرقائم کیا گیا ہے جہاں اعلی تربیت یافتہ طبی عملہ جدید ترین سامان کے ساتھ موجود ہوگا۔.

ڈرائیوان ٹیسٹ کیمپ وزارت صحت کے تعاون سے قائم کیا گیاہے(فوٹو، ایس پی اے)

 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ڈرائیوان ٹیسٹ سینٹر میں دورویہ سڑک پر نصب کیا گیا ہے جہاں ٹیسٹ کیبن سے کچھ فاصلے پر اہلکار متعین ہون گے جو ٹیسٹ کےلیے آنے والوں کی معلومات جس میں نام ، شناختی کارڈ نمبر اور رابطہ نمبر کے علاوہ ایڈریس درج کریں گے.
سینٹر کی نگرانی ریجنل ادارہ صحت کے اہلکار کریں گے۔ سینٹر میں موجود طبی اہلکار آنے والوں کے نمونے حاصل کر کے انہیں سلپ فراہم کردیں گے بعد ازاں ٹیسٹ کے نتیجے کے بارے میں انہیں موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کر دیا جائےگا۔
 الاحسابلدیہ کے سیکریٹری انجینئر عادل الملحم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں کرفیو اورلاک ڈاون بھی کیا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رہیں۔
الملحم کا کہنا تھا کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہےاسی لیے کرفیو اور لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس وبا سے جلد ازجلد چھٹکارہ حاصل کیاجاسکے‘۔
یاد رہے کورونا ڈرائیوان سینٹر دبئی میں بھی قائم کیا گیا تھا جہاں آنے والوں کے ٹیسٹ کی فیس مقرر ہے تاہم سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ اور مکمل علاج مفت فراہم کیا جاتا ہے. اس کےلیے شہریت کی کوئی قید نہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے کورونا کا مفت علاج کیاجاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے مختلف زبانوں میں کورونا آگاہی پروگرام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیرکے ساتھ ہدایات کی جاتی ہے کہ اگرکسی کو بھی کورونا وائرس کا شک ہوتو وہ فوری طور پر وزارت صحت کے ٹول فری نمبر 937 پررابطہ کر کے اپنی معلومات فراہم کرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت صحت نے ایپلیکشن بھی لانچ کی ہے جس کے ذریعے چند سوالات کا جواب دیے کر ہر کوئی اپنے طور پر یہ معلوم کرسکتا ہے کہ اسے کورونا وائرس ہے یا نہیں۔
 

شیئر: