Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: ایپلیکیشن ’موعد‘ سے 6 لاکھ افرد مستفیض

ایپ ’موعد‘ سے 268 افراد میں کورونا کی تصدیق کی جا چکی ہے.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرمحمد العالی نے کہا ہے کہ ’وزارت کی جانب سے جاری کی جانے والی ایپلیکیشن ’موعد‘ سے 6 لاکھ افرد مستفیض ہوچکے ہیں‘.
انفرادی طور پر کورونا کی جانچ کرنے والی ایپ ’موعد‘ کے ذریعہ 268 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے.
ریاض میں کورونا کے حوالےسے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر العالی نے مزید کہا ’ذاتی طور پر کورونا کی جانچ کرنے والی ایپ کافی مفید ہے. اس کے ذریعے ہر شخص اپنے طور پر اس امر کا جائزہ لے سکتا ہے کہ اس میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ہے یا نہیں‘.
ترجمان کا کہنا تھا کہا کہ ’مخصوص ایپ کے ذریعے 15 ہزار افراد نے وزارت صحت سے رابطہ کرکے اس بات کا شک ظاہر کیا کہ انہیں کورونا وائرس ہوسکتا ہے جس کے بعد ان تمام افراد کی لیبارٹری تجزیہ کرنے پر 268 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا‘.
ترجمان صحت کے مطابق لوگوں کو چاہئے کہ وہ وزارت صحت کی ایپ ’موعد‘ کو اپنے سمارٹ فونز پر انسٹال کریں اور اس کے ذریعے اپنی صحت کا تجزیہ کریں اگر ایسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر وزارت صحت سے رابطہ کریں تاکہ انکا  لیبارٹری معائنہ کیا جاسکے.

ایپ کے ذریعے 15 ہزار افراد نے وزارت صحت سے رابطہ کیا ہے(فوفٹو سبق)

واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے اور خود کا جائزہ لینے کےلیے سمارٹ فون پر ایپ لانچ کی گئی ہے جسے ’موعد‘ کا عنوان دیا گیا ہے.
ایپ کے ذریعے ہر شخص آسانی سے اس امر کا تعین کرسکتا ہے کہ اس میں کورونا وائرس ہونے کے کتنے امکانات ہیں. ایپ میں متعدد سوالات کے جواب دینے ہیں جس کے بعد خودکار طریقہ سے ایپ آپ کو بتا دی گی کہ آپ نے خود کو ائسولیٹ کرنا ہے یا بلاتاخیر وزارت صحت سے رابطہ کرنا ہے.
 ایپ کے ذریعے کوئی بھی اپنی حالت کے بارے میں وزارت صحت کو فوری طور مطلع کر سکتا ہے جہاں سے مزید ہدایات موصول ہونے پر ان پرعمل کرکے خود کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے.

شیئر: