ماریہ ادریسی آئسولیشن میں کیا کر رہی ہیں؟
ماڈل ماریہ ادریسی خود کو گھر کے کاموں میں مصروف رکھتی ہیں۔ فوٹو: عرب نیوز
دنیا بھر میں لوگ کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ماریہ ادریسی ایک ماڈل ہیں اور آج کل سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔عرب نیوز کی خولہ غانم نے ماریہ سے اسی سلسلے میں کچھ سوال کیے اور ان کے بارے میں ہمیں بتایا۔
لندن کے شمال مغرب میں مراکشی اور پاکستانی والدین کے ہاں پیدا ہونے والی ماڈل ماریہ ادریسی خود کو گھر کے کاموں میں مصروف رکھتی ہیں۔ وہ اپنے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے بھی اپنا وقت استعمال کر رہی ہیں۔
اب تک سیلف آئسولیشن کیسی رہی؟
’یہ اب تک اچھی رہی، مجھے کبھی یہ احساس نہیں ہوا کہ گھر میں مصروف رہنے سے مجھے کتنی چیزیں کرنی پڑتی ہیں چنانچہ اس نے مجھے عقل مند بنا دیا ہے۔‘
سب سے بڑا چیلنج کیا ہے؟
’کوشش کر رہی ہوں کہ یوٹیوب یا بہت زیادہ فلمیں میری توجہ اپنی طرف نہ کر لیں۔ میں عام طور پر دفتر یا کافی شاپ میں کام کرنا پسند کرتی ہوں جس کے بعد میں جِم جاتی ہوں۔ چونکہ آج کل صورتِ حال مخلتف ہے لہذا میری روٹین بھی قدرے راہ سے ہٹی ہوئی ہے۔‘
سیلف آئسولیشن سے آپ کی زندگی میں کیا مثبت تبدیلی آئی؟
’میں مزید پڑھ رہی ہوں اور میرے سامنے چھوٹی چھوٹی چیزیں آشکار ہو رہی ہیں۔ میرے خیال میں مجموعی طور پر اللہ کے ساتھ میرا بہتر روحانی تعلق قائم ہوا ہے اور میں اپنے بارے میں مزید جان رہی ہوں۔‘
آپ سیلف آئسولیشن میں کیا دیکھ رہی ہیں؟
’نئے سکائی باکس کا شکریہ جس کی وجہ سے میں فی الوقت ڈزنی پر ’دی منڈولورین‘ دیکھ رہی ہوں۔‘
آپ کیا کھا رہی ہیں؟ کیا آپ نے کچھ نئی ڈش بنانے کی کوشش کی ہے؟
’میں اچھی طرح کھا رہی ہوں اور میں نے ایک دن جھینگے اور تھائی نوڈل کا سوپ بنایا۔‘
گھر میں رہتے ہوئے آپ مطمئن کیسے رہ رہی ہیں؟
’میں اس وقت کو اپنے تمام منصوبوں پر کام کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہوں جس کے لیے عام طور پر میرے پاس کبھی بیٹھنے اور توجہ دینے کا وقت نہیں ہوتا۔بہت ساری تخلیقی تحریریں، بعض اوقات عموماً مشکل ہو جاتی ہے کیونکہ کمرے کے اندر رہتے ہوئے تخلیقی عمل کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ بہت کچھ کرنے کے بارے میں جان کر جاگنا یقینی طور پر مجھے اطمینان بخش رکھتا ہے۔‘
آپ خود کو کس طرح فٹ رکھتی ہیں؟
’میں ہر دوسرے دن اپنے کمرے یا باغ میں ورزش کرتی ہوں۔ میں صرف موسیقی ہی سنتی ہوں اور یوں میری دلچسپی ابھرتی رہتی ہے۔‘
آپ ’سوشل‘کیسے رہ رہی ہیں؟
’میں واٹس ایپ پر ہوں لیکن میں لوگوں سے رابطے کے لیے باقاعدگی سے فون کال پر رہتی ہوں۔‘
وہ قارئین جو بوریت کا شکار ہیں ان کے لیے کوئی مشورہ؟
’اپنے اہداف طے کریں جن پر آپ یہ وقت استعمال کرنا چاہتے ہیں یہاں تک کہ اگر یہ کچھ ایسا ہے جو گھر سے کیا جا سکتا ہو تو کریں۔ موجودہ صورتحال میں مثبت پہلو دیکھنے کی کوشش کریں یہ جانتے ہوئے کہ کوئی بھی چیز ہمیشہ کے لیے نہیں رہتی لہذا باہر کی دنیا میں کیا کرنا ہے یہ اس کی منصوبہ بندی اور تیاری کا موقع ہو سکتا ہے۔‘
آپ سیلف آئسولیشن میں ری لیکسڈ ہیں یا محسوس کرتی ہیں کہ آپ کو زیادہ کام کرنا چاہیے؟
’مجھ میں دونوں باتیں ہیں (اس میں توازن کی اہمیت کلیدی ہے) میں نیند سے لطف اندوز ہو رہی ہوں لیکن میرا زیادہ جھکاؤ شاید اس طرف ہے کہ مجھے کچھ نیا سیکھنا ہے۔‘