Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں 'خلائی مخلوق' کیا کرنے آئی تھی؟

امریکی وزارتِ دفاع نے فضا میں نامعلوم شے کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔ فائل فوٹو: روئٹرز
حال ہی میں امریکی وزارتِ دفاع نے فضا میں ایک نامعلوم شے کے اڑنے کی ویڈیوز جاری کی ہیں جن پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا تو کچھ نے ان کو مذاق میں لیا۔
واضح رہے کہ امریکی وزارتِ دفاع یا پینٹاگون کی ان ویڈیوز سے ان افراد کی کھوج کو تقویت ملی ہے جو خلائی مخلوق کے وجود کے بارے میں متجسس تھے۔ 
’بے روزگار‘ نام کے ہینڈل سے ایک ٹوئٹر صارف نے خلائی مخلوق کے کرہ ارض پر آنے کو موجودہ صورتحال سے جوڑتے ہوئے ماضی میں گردش کرنے والی ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ جب خلائی مخلوق نے یہاں آ کر سب کو قرنطینہ میں پایا اور کسی نے ان پر دھیان نہیں دیا تو ان کا ردِ عمل ایسا تھا۔

مدبر جمشید نامی صارف نے لکھا کہ خلائی مخلوق نے امریکہ کا دورہ صرف اسی لیا کیا کیونکہ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ یہ کیسی 'عقلمند قوم ہے جس نے ٹرمپ کو صدر منتخب کیا'۔

پریانک شرما نامی ٹوئٹر ہینڈل نے شمالی کوریا کے رہنما پر مزاحیہ مکالمہ لکھتے ہوئے کہا کہ یہ نامعلوم جہاز کم جونگ ان کو لینے کے لیے آیا تھا۔

تاہم یہ پہلی بار نہیں کہ ہوا میں ایسی نامعلوم شے پائی گئی ہو۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکومت کم از کم 50 کی دہائی سے فضا میں نامعلوم رجحانات پر تحقیق کر رہی ہے۔ 

یہ پہلی بار نہیں کہ ہوا میں ایسی نامعلوام شے پائی گئی ہو۔ فوٹو: اے ایف پی

کئی دہائیوں تک امریکی خلائی ادارے ناسا نے یہ جاننے کے لیے تحقیقات کی ہیں کہ کرہ ارض سے باہر بھی کوئی دنیا بستی ہے یا نہیں۔ 

شیئر: