وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کو مرحلہ وار وطن واپس لانے کے لیے ہفتے میں دو پروازیں شروع کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مریضوں اور میتوں کی پاکستان منتقلی کو بھی ترجیحی فہرست میں شامل کر رہے ہیں۔
بدھ کو وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل ٹاؤن ہال اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کمیونٹی لیڈرز کے علاوہ پاکستانی سفیر اور قونصل جنرل جدہ نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب: پاکستانی شکایات میں سب سے آگےNode ID: 452951
-
سعودیہ کی پاکستانیوں کے ویزوں میں توسیعNode ID: 473571
-
سعودی عرب: پاکستانیوں کے لیے آن لائن ’ٹاؤن ہال‘ میٹنگNode ID: 475201