کورونا وائرس سے متعلق مقدمات کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے آن لائن پبلک پراسیکیوشن اکیڈمی کا افتتاح کردیاہے-
اکیڈمی میں ادارے کے اہلکاروں کو نئے کورونا وائرس سے متعلق ریکارڈ پر آنے والے فوجداری معاملات نمٹانے کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی-
المرصد نیوز کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے اکیڈمی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ’دراصل یہ فوجداری امور میں آن لائن سپیشلسٹ ٹریننگ سکول ہے- اس کےذریعے پبلک پراسیکیوشن کے اہلکاروں کی استعداد اور لیاقت بہتر بنائی جائے گی- انہیں آن لائن جرائم کو سمجھنے کےلیے زیادہ سے زیادہ معلومات مہیا کی جائیں گی‘۔
المعجب نے مزید بتایا کہ آن لائن پبلک پراسیکیوشن اکیڈمی کے ذریعے وڈیو کلاسیں منعقد کی جائیں گی-