Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکاروں سے الجھنا اور گاڑی کو نقصان پہنچانا بڑاجرم

 سعودی پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے  پھر کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سے دست درازی کرنے یا سیکیورٹی اہلکار کی گاڑی کو نقصان پہنچانا قابل دست اندازی پولیس جرم ہے جس پر ملزم کو گرفتارکیا جاسکتاہے۔
 ویب سائٹ عاجل نے پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ کے حوالے سے  بتایا کہ ’قانون کے مطابق پولیس اہلکاروں سے بدکلامی یا دست اندازی کرنے والے کے خلاف سخت قانون رائج ہے۔ ایسا کرنے والے کے خلاف پراسیکیوشن کی جانب سے سخت سزا تجویز کی گئی ہے‘۔

Caption

ادارہ پراسیکیوشن کے مطابق ’ قانون کے مطابق کسی بھی پولیس اہلکار کوجب وہ سرکاری فرائض کی بجاآورکررہا ہوسے دست درازی کرنا یا اہلکار کی گاڑی و آلات کو نقصان پہنچانے والے کو گرفتار کر کے اس پر مقدمہ قائم کیاجاتا ہے‘۔
پراسیکیوشن کے ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے زیر استعمال اشیا کو نقصان پہنچانے والے پر بھی قانون کی شق 26 کا نفاذ ہو گا۔

شیئر: