پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 417 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 18 ہزار سے زائد کیسز ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1297 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں چار ہزار 715 افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوئے اور اس وقت 717 ہسپتالوں میں چار ہزار سے زائد مریض زیرعلاج ہیں، دیگر متاثرین کو گھروں میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’ماں کے دودھ سے کورونا وائرس منتقل نہیں ہوتا‘Node ID: 475591
-
سپیکر قومی اسمبلی کورونا وائرس کا شکارNode ID: 475781
-
’ثبوت دیکھا ہے کہ وائرس لیبارٹری میں تیار کیا گیا‘Node ID: 475831
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں متاثرین کی تعداد چھ ہزار 700 سے زیادہ ہے جبکہ سندھ میں چھ ہزار 600 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں دو ہزار 800 جبکہ بلوچستان میں ایک ہزار 136 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں 365 جبکہ گلگت بلتستان میں 340 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک کل 66 کورونا کیسز ہیں۔
مرنے والے 417 افراد میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں 161، سندھ میں 118، پنجاب میں 118، بلوچستان میں 16 ہیں۔ اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ملک میں ایک لاکھ 93 ہزار 859 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں