Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریضوں میں 91 فیصد غیرملکی

کورونا سے بچاو کے لیے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں جن مزید افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں ان میں 91 فیصد غیر ملکی جبکہ 9 فیصد سعودی ہیں.
وزارت صحت کی جانب سے یومیہ بنیادوں پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صحت کا کہنا تھا کہ ’کورونا سے بچاو کے لیے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا.
ترجمان نے کہا کہ سب سے اہم بات یہی ہے کہ جو ہدایات ادارہ صحت کی جانب سے دی جارہی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں اورجب بھی باہر سے گھر واپس آئیں سب سے پہلے ہاتھوں کو دھوئیں.

کورونا وائرس کا پہلا حملہ ہاتھوں پر ہوتا ہے(فوٹو سبق)

’سماجی فاصلے کے دوری کا خاص خیال رکھیں کیونکہ کورونا وائرس کا پہلا حملہ ہاتھوں پر ہوتا ہے اور ہاتھوں سے ہی یہ مہلک وائرس دوسروں تک منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے‘.
ڈاکٹر عبدالعالی نے مزید کہا کہ ’کورونا سے 8 طرح کے افراد کوزیادہ احتیاط برتنا چاہئے جن میں شوگرکے مریض، دل کے امراض میں مبتلا افراد، سانس اور پھیھپڑوں کے مرض میں مبتلا لوگ اورجگرکے مریضوں کےلیے ایسے معمر افراد جن کی جسمانی قوت مدافعت کم ہواوران کی عمر 65 برس سے زیادہ ہو، حاملہ خواتین بھی جننہیں بعض صحت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے وہ بھی کورونا کے حملے کا زیادہ شکار ہوسکتی ہیں.
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ احتیاط کے تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے گھروں سے اشدضرورت کے بغیر نہ نکلیں.

شیئر: