صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1183 تک پہنچ گئی ہے.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 17 فیصد سعودی ہیں اور 83 فیصد غیرملکی ہیں.
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے جمعے کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کے 117 مریضوں کی حالت نازک ہے اور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ان کا علاج ہورہا ہے.
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 7 افراد ہلاک ہوئے.
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے7 افراد میں سےایک سعودی اور 6 غیر ملکی ہیں۔
نئی ہلاکتیں جدہ اور مکہ میں ہوئیں. مرنے والوں کی عمریں 46 اور 75 برس کے درمیان ہیں۔
جمعے کو سعودی دارالحکومت ریاض کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پرآگیا۔
ریاض میں 290 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اب وہاں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1183 تک پہنچ گئی ہے۔
جازان ریجن کی کمشنری بیش میں کورونا کے جو37 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں ان میں بیشتر کا تعلق غیرملکی ورکرز سے ہے. یہ بیش میں پہلے سے کورونا کےایک غیرملکی مریض سے ملنے جلنے کی وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے.
سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب افراد کی کل تعداد 3555 تک پہنچ گئی ہے.