Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارم ہاؤسز میں چوری کرنے والے سعودی گرفتار

ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں قصیم ریجن کے پولیس ترجمان کرنل بدرالسحیبانی نے کہا ہے کہ 'فارم ہاؤسز میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے.'
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق 'گرفتار ملزمان کی عمریں 30 اور 40 برس کے درمیان ہیں جو ریجن میں قائم مختلف فارم ہاؤسز سے قیمتی اشیا چرانے کے ماہرتھے.'
ملزمان نے پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے.
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کا چالان پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو بھیج دیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ کریمینل کورٹ میں بھیجا جائے گا.
ریجن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 'قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار مکمل چوکس ہیں اور جرائم میں ملوث افراد خواہ کوئی بھی ہوں قانون کی پہنچ سے بچ نہیں سکتے.'

شیئر: