Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: صرف 3 نمازیوں کو تراویح کی اجازت

مسجد عمرو بن العاص سے براہ راست تراویح نشر ہوگی(فوٹو العربیہ)
مصرکی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے  قاہرہ  کے مشرقی علاقے میں موجود  تاریخی مسجد عمرو بن العاص میں خصوصی طور پر  صرف تین نمازیوں کو  تراویح  کی اجازت دی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تاریخی مسجد کے لیے دی گئی اس اجازت میں امام مسجد کے علاوہ دو ملازم شامل ہو سکتے ہیں۔ وزارت مواصلات قرآن کریم ریڈیو کے تعاون سے تراویح  براہ راست نشر کرے گی۔

امام مسجد  اور دو ملازمین کو تراویح ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

مصری وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ  رمضان کی روحانی مناسبت اور کورونا کی وبا کے خطرات کے پیش نظر تاریخی مسجد عمرو بن العاص سے صرف تین افراد امام مسجد  اور دو دیگر ملازمین کو تراویح کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزارت اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ماہ رمضان کے آخری عشرے کے قریب آنے اور ماہ صیام کی روحانی کیفیت سے مستفید ہونے کے لیے مسجد عمرو ابن العاص سے براہ راست نماز عشا اور تراویح نشر کی جائے گی۔

کورونا وائرس کے باعث مصر میں باجماعت نمازوں پرپابندی ہے (فوٹو ٹوئٹر)

وزارت مذہبی امور نے مزید کہا ہے کہ  مسجد عمرو ابن العاص میں تراویح کے لیے منظور شدہ قاری اور حافظ قرآن کو قرات کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
کورونا  وائرس پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لیے مصرکی تمام مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائیگی پرپابندی عاید ہے۔
مساجد کی انتظامیہ کو تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی شرط کےساتھ مساجد میں آنےاور  اذان دینے سمیت  مساجد کی صفائی  ستھرائی اور جراثیم کش سپرے کرنے جیسے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔

شیئر: