Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دیپکا کھا رہی ہیں کچا آم، کیا آنے والا ہے کوئی نیا مہمان؟‘

اداکارہ دیپکا کی شادی رنویر سنگھ سے ہوئی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
بالی وڈ کی سٹائلش اداکارہ دیپکا پادوکون کچے آموں کو زیادہ پسند کرتی ہیں یا اپنے شوہر رنویر سنگھ کو اور کیا ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے؟
یہ وہ سوال ہیں جن کا سامنا دیپکا کو انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اپنی ایک پوسٹ کے بعد کرنا پڑ رہا ہے۔
رنویر سنگھ کے ساتھ تو اداکارہ نے مختلف مواقعوں پر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے لیکن انہوں نے کچے آموں سے اپنی محبت کا شاید پہلی بار کھل کر اظہار کیا ہے۔
دیپکا پادوکون نے انسٹاگرام پر کچے آموں کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کٹے ہوئے آموں پر مرچیں بھی چھڑکی گئی ہیں۔ 
تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ ’تم باقی سب کے مقابلے میں بہترین ہو، ہر کسی سے بہتر، جن سے بھی میں آج تک ملی ہوں ان سب سے بہتر۔‘ 
دیپکا کی اس تصویر پر ان کے فینز بھی اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ آم کھانے کی وجہ پوچھ رہے ہیں تو کچھ یہ سوال کر رہے ہیں کہ آم تو آپ کو پسند ہیں ہی مگر رنویر کے بارے میں کیا خیال ہے؟
ایک صارف نے تو یہ بھی پوچھ لیا کہ 'لگتا ہے کہ خوش خبری بہت جلدی آنے والی ہے۔'
ہکونا متاتا نامی ایک صارف نے دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'کل کے لیے ہیڈ لائن کیا ہوگی؟'
انہوں نے مزید لکھا کہ ’دیپکا پادوکون کھا رہی ہیں کچا آم کیا ان کے گھر آنے والا ہے کوئی نیا مہمان‘

ایک اور صارف نے دیپکا کی پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ 'رنویر سنگھ کے بارے میں کیا خیال ہیں آپ کا؟ ایم ڈی آفتاب نامی صارف نے لکھا کہ ’کٹھا کھانے کا من کیوں کر رہا ہے آپ کا بھابھی۔‘
گذشتہ مہینے اداکارہ کرینہ کپور نے بھی کچے آموں کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ 'کچے آموں کی اس پوری پلیٹ کو چاٹ لوں گی۔'

شیئر: