’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘، سونم کپور انار کلی کے روپ میں
سونم کپور نے یہ تصویر ایک جریدے کے لیے کھنچوائی تھی۔ فوٹو: انسٹاگرام
بالی وڈ کی ادادکارہ سونم کپور نے مشہور انڈین فلم مغلِ اعظم کی کردار انار کلی کی طرح تیار ہوئے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لاگئی ہے، جس پر ان کی بہت تعریف ہوئی ہے۔
سونم کپور نے یہ تصویر ایک جریدے کے لیے کھنچوائی تھی۔
فلم مغلِ اعظم میں اداکارہ مدھوبالا جس طرح انار کلی کے کردار کے لیے 'پیار کیا تو ڈرنا کیا' گانے کے لیے تیار ہوتی ہیں، سونم کپور بالکل ویسے تیار ہوئی ہیں اور انہوں نے اس تصویر کے ساتھ انسٹاگرام پر اسی گانے کی لائن لکھی ہے۔
حال ہی میں 32 سالہ اداکارہ تاپسی پنو نے 2018 میں کی گئی فلم ’من مرضیاں‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی ہے جن میں وہ گلابی جوڑے میں سجی دھجی فرش پر بیٹھی ہیں اور کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ ان کا فلم 'من مرضیاں' سے پسندیدہ سین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو فلموں میں وہ کئی مرتبہ دلہن کا کردار ادا کر چکی ہیں لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ وہ دلہن بنے گرودوارے میں بیٹھی ہیں۔
’اپنے دوستوں، فیملی اور احبابوں کی گرودوارے میں منعقد ہوئی شادی کی تقریبات قریب سے دیکھی ہیں۔‘
تاپسی پنو کو گرودوارے میں شادی کا سین فلماتے ہوئے ساموئی حلوہ بھی یاد آگیا جو گرودوارے میں آئے ہر مہمان کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ’یہاں بیٹھے میں سوچ رہی ہوں کہ آخر میں مجھے پرشاد (حلوہ) ملے گا یا نہیں۔‘