Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی ورکرز سے متعلق افواہ کی حقیقت کیا ہے؟

افواہ پھیلانے پر5 برس قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہے.(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ جدہ کے بڑے تجارتی مراکز کے غیرملکی ورکرز کے بارے میں یہ اطلاع کہ وہ کورونا کے مریض ہیں غلط ہے.افواہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے یہ افواہ اڑا دی تھی کہ جدہ کے تجارتی مراکز سے کورونا وائرس میں مبتلا غیرملکی ورکرز پکڑے گئے ہیں.اس افواہ سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے حلقوں میں تشویش تھی.
محکمہ صحت جدہ نے بیان جاری کرکےاطمینان دلایا کہ غیرملکی ورکرز کے بارے میں یہ اطلاع کہ وہ کورونا کے مریض ہیں غلط ہے. حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں. سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جو باتیں گردش کررہی ہیں وہ من گھڑت ہیں.
محکمہ صحت جدہ نے سعودی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے کہاہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صحت سے متعلق ہر خبر محکمہ صحت کے ذرائع سے ہی حاصل کریں-
واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت افواہ پھیلانے پر5 برس قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے.
پبلک پراسیکیوشن کےمطابق افواہ سازی اور من گھڑت خبریں دینے سے ملکی نظام کو نقصان پہنچتا ہے. افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانا جرم ہے.

شیئر: