’گرفتار شدہ یمنی پر سائبر کرائم کے دفعات لاگو ہوتی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن پولیس نے غذائی بحران کی افواہ پھیلانے والے غیر ملکی کو گرفتار کر لیا ہے۔
مذکورہ شخص نے ایک سپر مارکیٹ میں جا کے ویڈیو بنائی اور دعوی کیا کہ دکانوں میں غذائی اشیا کی قلت ہے جس کے باعث بحران پیدا ہونے والا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر زیاد الرقیطی نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر غذائی بحران کا دعوی کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پولیس کی متعلقہ ٹیم نے جلد کی اس کی شناخت کرلی اور اسے گرفتار کر لیا، وہ یمنی تارک وطن ہے جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص نے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے، لوگوں کو گمراہ کرنے، غذائی قلت اور بحران کا بے بنیاد دعوی کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص پر سائبر کرائم کے دفعات لاگو ہوتی ہیں، ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔