سعودی عرب میں کینسر کے امراض کے ڈاکٹر فہد الخضیری نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دعوے محض افواہ ہے۔ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اس پر کان نہ دھریں۔
وڈیو میں جو انتباہ دیا گیا ہے وہ من گھڑت ہے- حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں- ایسی کوئی وارننگ سعودی عرب کے کسی سرکاری ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور نہ ہی عالمی ادارہ صحت نےاس حوالےسے کوئی بیان جاری کیا ہے-
ویب سائٹ سبق کےمطابق مملکت بھر میں سوشل میڈیا پروائرل ایک وڈیو میں سعودی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کومتنبہ کیا گیا ہےکہ وہ دو دن تک گھروں سے باہر نہ نکلیں- دروازے،کھڑکیاں اور روشن دان مکمل طور پر بند رکھیں-
وڈیومیں دعوی کیا گیا ہےکہ ’کورونا‘ وائرس آسمان سے گرے گا۔اس کے ساتھ زمین پر سیرین گیس بھی پھیل جائے گی-
مزید پڑھیں
-
غذائی بحران کی افواہ پھیلانے والا غیر ملکی گرفتارNode ID: 469621
-
اب 'آپ کا ڈاکٹر آپ کے گھر میں'Node ID: 469666
-
گھروں میں پارٹیاں کرنا خطرناکNode ID: 469721
ڈاکٹر فہد الخضیری نے ٹوئٹر پر کہا کہ’ایک انجانے شخص کی جانب سے وڈیو کلپ وائرل کیا گیا ہے- اس میں عوام کو سراسیمہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے-
الخضیری نےمزید کہا کہ وڈیو میں کیے جانے والادعوی غلط ہے۔ اس حوالے سےکسی سرکاری ادارے نے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا-