Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’منظور شدہ اکاونٹس میں ہی عطیات جمع کروائیں‘

رجسٹرڈ فلاحی تنظیم کو ہی عطیات جمع کرنے کی مجاز ہیں(فوٹو،ٹویٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت نے عطیات جمع کرنے کی غرض سے نجی اکاونٹس میں رقم منتقل کرنے سے سختی سے منع کیا ہے. وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی مقصد کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے نجی یا کواپریٹو اکاونٹس میں رقم منتقل نہ کی جائے.
 ویب نیوز سبق نے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کے ٹویٹر پر جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت میں مقررہ ادارے جن کو حکومت کی جانب سے فنڈ وصول کرنے کا باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا ہے وہ ہی اس امر کے مجاز ہیں کہ لوگوں سے عطیات وصول کریں.

انفرادی طورپر عطیات جمع کرنا خلاف قانون ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’وہ افراد جو عطیات کرنے کے خواہاں ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مقررہ اور منظور شدہ اکاونٹس میں ہی اپنےعطیات جمع کروائیں جو باقاعدہ بینکوں میں رجسٹرڈ ہیں‘.
واضح رہے سعودی عرب میں کسی بھی مقصد کےلیے فنڈ ریزنگ کرنا قانونی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے.ایسے افراد کےخلاف سخت کارروائی کی جاتی جو غیر قانونی طریقے سے لوگوں سے فنڈ اکھٹا کرتے ہیں.
حکومت نے بعض فلاحی اداروں کو فنڈ جمع کرانے کا اختیار دیا ہوا ہے. ایسے ادارے جنہیں عطیات جمع کرنے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے ان کے اکاونٹس بینکوں میں فلاحی انجمن ’جمعیہ خیریہ ‘ کے ناموں سے رجسٹرڈ ہیں.
ان کے علاوہ کسی بھی انفرادی یا ادارے کے اکاونٹ میں عطیہ کے طورپر رقم جمع کرانا خلاف قانون ہے اور نہ ہی کسی ادارے یا فرد کویہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی مقصد کے لیے فنڈ جمع کرے.

شیئر: