گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی جانب سے مکہ مکرمہ میں کرفیو متاثرین کی امداد کے لیے شروع کی جانے والی مہم کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فلاحی تنظیم ’برمکہ‘ کے تحت تین لاکھ 34 ہزار افراد میں اشیائے خوردونوش تقسیم کی گئیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مکہ مکرمہ سمیت نو شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو اورلاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت مکہ مکرمہ سیمت 9 شہروں میں مختلف علاقوں کو سیل بھی کیا گیا ہے جہاں اہل علاقہ کے علاوہ دیگر افراد کی آمد ورفت پر بھی پابندی ہے۔
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کرفیو کے دوران ضرورت مند افراد تک اشیائے خوردونوش پہنچانے کے لیے ’البر‘ فلاحی تنظیم پر ذمہ داری عائد کی تھی جس کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ’البر‘ تنظیم کے رضاکاروں نے مکہ مکرمہ کے روایتی محلوں میں اشیائے خورونوش تقسیم کیں۔
![](/sites/default/files/pictures/April/36566/2020/governer_4444.jpg)
تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 17 سے 23 شعبان کے دوران 3 لاکھ 34 ہزار افراد تک اشیائے خورونوش پہنچائی گئیں جن میں اعلی کوالٹی کی کھجووں کے 5500 کارٹن کے علاوہ 46 ہزار 892 غذائی اجناس کے کارٹن جن میں اشیائے خوردونوش رکھی گئی تھیں کے علاوہ ایک لاکھ 21 ہزار پانی کی بوتلیں بھی ۔
تنظیم کی جانب سے گزشتہ 7 دنوں میں 67 ہزار پکی پکائی روٹی کے پیکیٹس اور 8 ہزارخشک خوراک کے پیکٹ بھی تقسیم کیے جبکہ 73 ہزار کھانے کے پیکیٹس بھی ضرورت مندوں تک پہنچائے گئے۔
فلاحی تنظیم میں اس وقت 96 ہزار رضاکار کام کررہے ہیں جو متاثرہ علاقو ں میں لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرتے ہیں۔