پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پوری دنیا بالخصوص مغربی ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے غیرملکی افراد کی شہریت سرکاری طور پر متعلقہ سفارت خانوں کو نہیں بتائی جا رہی۔
تاہم ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’پاکستانی سفارت خانوں کو آزاد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 180 پاکستانی کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔‘
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وبا کے نتیجے میں پوری دنیا میں کتنے پاکستانی بے روزگار ہوئے اس بارے میں بھی ابھی تک کوئی تعداد دفتر خارجہ کو معلوم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
-
کیا پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے؟Node ID: 477106
-
استعمال شدہ ماسکس سے کورونا کا خدشہNode ID: 477191
-
امتحانات منسوخ، تعلیمی ادارے 15جولائی تک بندNode ID: 477276