Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتحانات منسوخ، تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند

حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے سکولوں سمیت ملک بھر کے تمام تعلیم ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی میڈیا بریفنگ کے موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ 'قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'
شفقت محمود نے کہا کہ 'سکولوں سمیت دیگر تمام تعلیمی ادارے مزید ڈیڑھ ماہ یعنی 15 جولائی تک بند رہیں گے۔'

 

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سے قبل تمام تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند کیا گیا تھا۔
شفقت محمود نے مزید بتایا کہ 'ملک بھر میں نویں، دسویں، فرسٹ ایئر اور سکینڈ ایئر کے بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔'
'اب گذشتہ برس کے نتیجے کی بنیاد پر طلبہ و طالبات کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کیا جائے گا۔‘
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: