Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا سے 30 پاکستانی ہلاک، 150 متاثر

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹاؤن ہال اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پاکستانی سفیر نے  وزیر خارجہ کو کورونا وبا کے تناظر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی خان اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران بھی شریک تھے۔

 

 سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
سفیر راجہ علی اعجاز نے  وزیر خارجہ کو کرونا وبا کے تناظر میں سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں 150 پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 30 پاکستانی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
راجی علی اعجاز نے کہا کہ سعودی حکومت، کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن سمیت مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: