Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القریات کمشنری میں بیوٹی پارلر سیل

بیوٹی پارلر میں خواتین کرفیو میں وقفے کے دوران آتی تھیں(فوٹو،سوشل میڈیا)
القریات ریجن کی بلدیہ نے فلیٹ میں قائم ’بیوٹی پارلر‘ کو سیل کردیا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پارلز پر عائد پابندی کے باوجود اس کی مالکہ خاموشی سے بیوٹی پارلر چلا رہی تھی ـ
مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق ریجنل بلدیہ کے نگران سمیحان الشمری نے بتایا کہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ ایک رہائشی عمارت میں ایک خاتون نے بیوٹی پارلر قائم کیا ہوا ہے جہاں کرفیو میں نرمی کے اوقات کے دوران بڑی تعداد میں خواتین کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہےـ
اطلاع ملتے ہیں بلدیہ کی ٹیم جس میں خاتون اہلکار بھی شامل تھی نے پارلر کی خفیہ طریقے سے نگرانی شروع کردی تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے موصول ہونے والی اطلاع درست ہے ۔

باربرشاپس اور بیوٹی پارلرز کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیاگیا تھا(فوٹو، سوشل میڈیا)

ٹیم کی جانب سے اطلاع کی تصدیق ہونے پر تفتیشی اہلکاروں پر مشتمل خواتین کی ٹیم پارلر میں داخل ہوئی جہاں کورونا وائرس کے بچاو کےلیےاختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے ہوئے پارلر میں خواتین کا میک اپ کیاجارہا تھا۔
بلدیہ کی جانب سے پارلر کی مالکہ کے خلاف چالان درج کرنے کے بعد پارلر کو سیل کردیاگیا، بلدیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارلر کی مالکہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر کی مد میں بیوٹی پارلز اور باربر شاپس کو سب سے پہلے بند کیا گیا تھا کیونکہ مذکورہ شعبوں میں سماجی دوری کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے کام کرنا ممکن نہیں ہوتا اس لیے ادارہ صحت کی جانب سے ہدایات پر عمل کرتےہوئے بیوٹی پارلر اور صالون شاپس پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔
اس حوالے سے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے جنہوں نے اپنے گھروں میں باربرز کو بلا کر حجامت کرانے کے بعد وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی

شیئر: