ورک فرام ہوم، رمضان میں توازن کیسے لائیں؟
کورونا وائرس کی وبا نے ہمیں ورک فرام ہوم پر مجبور کردیا ہے مگر رمضان کی اپنی ایک الگ رسم اور طور طریقے ہیں۔
اگر آپ رمضان میں ورک فرام ہوم کررہے ہیں تو فیملی اور ڈیوٹی کے درمیان توازن پیدا کرنا ہوگا مگر وہ کیسے؟
سعودی عرب کےالرجل میگزین نے اس حوالے سے ماہرین کی مدد سے کچھ مشورے دیے ہیں۔
والدین اپنے بچوں میں لیڈر شپ کی کوالٹی پیدا کریں۔ انہیں کامیاب بنانے کے لیے ان میں پانچ خوبیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
واضح اہداف مقرر کریں
ہر روز اہداف کی فہرست مرتب کریں انہیں پورا کریں۔
ہفت روزہ اہداف متعین کریں مثلا ٹی وی اور سوشل میڈیا کا استعمال کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔ اہداف حاصل کرنے کے لیے ضروری تدابیر بھی کریں۔
ترجیحات متعین کریں
یومیہ اہداف کی فہرست تیار کرتے وقت ترجیحات متعین کریں کہ سب سے پہلے کیا کرنا ہے اور وقت بچنے کی صورت میں کیا مزید کام انجام دینے ہیں۔ زیادہ اہم کاموں سے شروعات کریں اور کم اہم کاموں سے اختتام کریں۔
ڈیوٹی اورفیملی کے درمیان فاصلہ
ڈیوٹی کےدوران فیملی کے افراد اور ان کے معاملات سے خود کو الگ تھلگ کرلیں وگرنہ الجھن میں پڑیں گے، اس حوالے سے یہ اصول مدنظر رکھا جائے کہ فیملی کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے آمدنی ناگزیر ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ رمضان میں ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
ڈیوٹی دیتے وقت فیملی سے بالکل الگ تھلگ رہیں اور ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد دفتر اور اس کے مسائل کو یکسر بھول جائیں تاکہ فارغ وقت فیملی کےساتھ ہنسی خوشی گزارہ جاسکے. فارغ اوقات میں اہل و عیال کے ساتھ اچھا وقت گزارا جائے- والدہ یا بیوی کی کچن اور گھریلو کاموں میں مدد کریں۔
ٹال مٹول سے پرہیز کریں
مشہور یہ ہوگیا ہے کہ رمضان میں انسان عام دنوں کی طرح تازہ دم اور چاک و چوبند نہیں رہتا لہذا کئی کام تکان اور سستی کے باعث ٹالتا رہتا ہے۔ اس طرح بہت سارے کام رمضان کے بعد کے لیے جمع ہوجاتے ہیں۔
سچ یہ ہے کہ رمضان میں آپ زیادہ کام کرسکتے ہیں بشرطیکہ آپ ٹال مٹول والے ذہن سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔ ضروری کاموں کے لیے اوقات کار متعین کریں اس کی پابندی کریں. آج کے سارے کام آج ہی نمٹائیں اور وہ کام کل پر نہ ٹالیں۔