سعودی عرب میں اب ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے فارمیسیوں میں ماسک اور سینیٹائزر کی دستیابی اور ادویات کے نرخ معلوم کیے جا سکیں گے.
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے نئی ایپ (طمنی) کا اعلان کیا ہے.
اس کی بدولت سعودی شہری اورمقیم غیرملکی فارمیسیوں میں ماسک اور سینیٹائزر کی دستیابی کا معلوم کر سکتے ہیں.
یہ بھی پتہ کرسکتے ہیں کہ ماسک یا سینیٹائزر کس فارمیسی میں کتنی قیمت پر دستیاب ہے. ادویہ کے نرخ بھی اس ایپ کے ذریعے معلوم کیے جاسکتے ہیں.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئی ایپ سعودی ایف ڈی اے کے ماتحت ہے. اس کی بدولت صارفین دوا کے نام یا بارکوڈ کی مدد سے طبی آلات، کھانے پینے کی اشیا اور ادویہ کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرسکیں گے.
اس کے ذریعے صارفین کو اہم اور معتبر ترین معلومات مہیا ہوں گی.