دنیائے کرکٹ کے سابق تیز ترین بولر شعیب اختر جو اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ میڈیا میں اِن رہتے ہیں، نے اس بار آسٹریلوی بلے باز کو چیلنج کر دیا ہے۔
شعیب اختر نے کسی اور کو نہیں بلکہ موجودہ دور کے نامور بلے باز آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کو چیلنج کیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے پیر کے روز ٹویٹ کی کہ 'حتیٰ کہ آج بھی میں تین خطرناک باؤنسرز کے بعد چوتھی گیند پر سٹیو سمتھ کو آؤٹ کر سکتا ہوں۔ہاہاہا'
مزید پڑھیں
-
’انڈیا نے مار مار کر آسٹریلیا کا بُھرتا بنا دیا‘Node ID: 454121
-
شعیب کی پاکستان انڈیا سیریز کی تجویزNode ID: 470466
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شعیب اختر کی ٹویٹ کا سکرین شاٹ باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی مائیکل جارڈن کی مختلف تصویروں کے پوز کے ساتھ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دیا۔
اس ٹویٹ میں مائیکل جارڈن ایک تصویر میں انہیں ہنستے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ قدرے حیران دکھائی دیتے ہیں۔
شعیب اختر کے ٹویٹ اور آئی سی سی کی جانب سے ان کی ’ٹرولنگ‘ پر کرکٹ شائقین شعیب اختر کی حمایت اور مخالفت میں سامنے آ گئے، سوشل میڈیا صارفین نے ان ٹویٹس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جن مین پاکستانی اور انڈین کرکٹ فینز بھی شامل تھے۔
— ICC (@ICC) May 12, 2020
کسی نے شعیب اختر کے باؤنسرز اور وکٹیں اُڑانے کی پرانی ویڈیوز شیئر کیں تو کسی نے ان کی عجیب و غریب میمز بنا کر مذاق اڑایا۔ کسی نے سچن ٹنڈولکر کی جانب سے شعیب اختر کو چھکا مارنے کی ویڈیو شیئر کی تو کسی نے شعیب اختر کو خطرناک بولر قرار دیا۔
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 11, 2020
کونکرڈ ٹائیگر یو کے نے شعیب اختر کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں سچن ٹنڈولکر کو پہلی بال پر بولڈ کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔
یہ میچ 1999 میں کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں راولپنڈی ایکسپریس نے لگاتار دو گیندوں پر راہول ڈراویڈ اور سچن ٹنڈولکر کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
— CorneredTigerUK (@CorneredTigerPK) May 11, 2020
ٹوئٹر صارف سُندردیپ سنگھ نے ٹویٹ کی کہ 'معذرت سر، لیکن یہاں آپ غلط ہیں۔ آپ سٹیو سمتھ کو بالکل آؤٹ نہیں کر سکتے، وہ ذہنی طور پر اور مہارت میں بہترین بلے باز ہیں، وہ آپ کے باؤنسرز کو ڈک کر دیں گے۔'
ٹوئٹر صارف سہیل خان خیل نے کہا کہ 'انہوں نے آج تک شعیب اختر جیسا بولر نہیں دیکھا۔'
دیباشس سرنگی نے ٹویٹ کی کہ 'مغرور مت بنیں،سٹیو سمتھ ایک چیمپئن ہیں، اپنے مخالف کھلاڑی کو عزت دینا ایک اچھے کھلاڑی کی نشانی ہوتی ہے۔'
ٹوئٹر صارف دیوانشو کا کہنا ہے کہ 'اگر سٹیو نے آپ کی بال پر باؤنڈری لگا دی تو آپ تو پھر بیمر مارنا شروع کر دیں گے، ایون ٹوڈے۔ '
ٹوئٹر ہیڈل کاکا کرکٹ نے ٹویٹ کی کہ 'شعیب اختر 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کرتے ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ سمتھ نے آج تک اس رفتار کی گیند نہیں کھیلی ہوگی۔'