Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازیں

سعودی حکومت نے پروازوں کی منظوری دی ہے.(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب سےافغان شہریوں کو وطن واپس لے جانے کے لیے چھ خصوصی پروازیں چلائی جا رہی.
 ریاض میں افغانستان کے سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ سعودی حکومت نے پروازوں کی منظوری دی ہے.
مزید پڑھیں
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق افغان سفارتخانے نے ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں  یکھا جا سکتا ہے کہ افغان تارکین وطن واپسی کے لیے سعودی ائیر پورٹس پر پروازوں کے انتظار میں ہیں.
سعودی حکومت نے ریاض اور مکہ مکرمہ ریجنوں کی ترحیل (جیل) میں زیر حراست افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے پروازوں کی منظوری دی ہے.
اب تک دو پروازیں افغانستان کے لیے روانہ ہوچکی ہیں. باقی پروازیں آئندہ دنوں میں افغان شہریوں کو ان کے وطن پہنچائیں گی.
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لیے ’عودہ‘ کے نام سے خصوصی پروگرام جاری کیا ہے. اسی کے تحت  غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے.
 

 

شیئر: