Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک سے افغان شہریوں کی واپسی

سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لیے ’عودہ‘ کے نام سے خصوصی پروگرام جاری کیا ہے( فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے شہر تبوک سے طیارہ افغان شہریوں کو لے کر افغانستان کے لیے روانہ ہوگیا.
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لیے ’عودہ‘ کے نام سے خصوصی پروگرام جاری کیا ہے. اسی کے تحت طیارہ تبوک سے افغانستان بھیجا گیا ہے.
اخبار 24 کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تبوک کے شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق امیگریشن کی کارروائی کے مناظر پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے.
ویڈیو دیکھا جا سکتا  ہے کہ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار افغان شہریوں کی امیگریشن کی کارروائی کررہے ہیں اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے  لیے حفاظتی تدابیر کا بھی اہتمام کررہے ہیں.
یاد رہے کہ سعودی عرب میں مقیم وہ غیرملکی جوخروج وعودہ (ایگزٹ ری انٹری) یاخروج نہائی (فائنل ایگزٹ)پر جانا چاہتے ہیں اور ہر طرح کے وزٹ ویزوں اور سیاحتی ویزوں پر آئے ہوئے غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لیے ’عودہ‘ کے نام سے ہنگامی پروگرام شروع کیا گیا ہے.
 وطن واپسی کے خواہشمند غیر ملکیوں کو ابشر کے ذریعے درخواست  دینے کی ہدایت کی گئی ہے.

شیئر: