Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت یاب افراد مریضوں سے زیادہ

نئےمتاثرین میں 32 فیصد سعودی اور68 فیصد غیرملکی ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے بتایا ہےکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1905 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے2336 افراد صحت یاب ہوئے گزشتہ روز 2520 افراد شفایاب ہوئے تھے۔
سعودی عرب میں اب صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے متاثرین سے بڑھنے لگی ہے۔ بدھ کو دوسرے دن بھی صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نئے متاثرین سے زیادہ رہی ہے۔
 نئےمتاثرین میں 32 فیصد سعودی اور68 فیصد غیرملکی ہیں۔ اس وقت ایکٹیو کیسز26935 ہیں۔ ان میں147انتہائی نگہداشت کے شعبے میں موجود ہیں۔

سعودی میڈیکل ٹیمیں کورونا ٹیسٹ کا دائرہ مزید وسیع کر رہی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

وبا کے آغاز سے لے کر اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17ہزار 622 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے صحت حکام کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
سعودی میڈیکل ٹیمیں کورونا ٹیسٹ کا دائرہ مزید وسیع کر رہی ہیں۔ ایسے مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جہاں کورونا وائرس  کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
 دریں اثنا وزارت صحت کے ترجمان کےمطابق بدھ کو ریاض میں سب سے زیادہ 673 نئے کیس سامنےآئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 44 ہزار830 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں (فوٹو: سبق)

سبق اورسعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 273 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق بدھ کومکہ مکرمہ میں283، جدہ 338، الجیبل 52، مدینہ منورہ 64، دمام 147،الخبر47، طائف 57، الجیل 52، تبوک 35، الدرعیہ 18، ظہران 14اورالھفوف میں67 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

شیئر: