سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے نئے ضوابط، دو مراحل میں نفاذ
سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے نئے ضوابط، دو مراحل میں نفاذ
بدھ 13 مئی 2020 5:22
نئے ضابطے ہسپتالوں میں دو مرحلوں میں نافذ کیے جائیں گے(فوٹوسبق)
سعودی عرب نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نئے ضابطے مقرر کردیے. سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دو مرحلوں میں نافذ کیے جائیں گے.
العربیہ نیٹ کے مطابق مریضوں کی صحت و سلامتی کے لیے معیاری ضابطے تیار کرنے والے سینٹر (سباھی) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سالم بن عبداللہ الوھابی نے بتایا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کےلیے نئے ضابطے مقرر کیے گئے ہیں.
سعودی وزارت صحت اور پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتال اس ہفتے سے دو مرحلوں میں عمل درآمد شروع کریں گے اور رپورٹ کریں گے کہ نئے ضابطے کس حد تک موثر اور مفید ہیں.
ڈاکٹر سالم نے بتایاکہ تنفس کےعارضے میں مبتلا افراد کی رجسٹریشن کے وقت چار امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی. تنفس کے مریض کو سرجیکل فیس ماسک پہنایاجائے گا. ہاتھوں کو سینیٹائز کیاجائے گا. تنفس کے مریضوں کے لیے الگ ویٹنگ روم بنائے گئے ہیں جہاں انہیں ٹیسٹ رپورٹ آنے تک رکھا جائے گا. مناسب احتیاطی تدابی بھی کی جائیں گی.
کڈنی کے مریضوں کے اندراج کی کارروائی کے وقت بھی چار یا اس سے زیادہ امور کو مدنظر رکھا جائے گا. سب سے پہلے تو ایسے مریض کو سرجیکل فیس ماسک پہنایا جائے گا .اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو سینیٹائز کرایا جائے گا. الگ کمرے میں رہائش دی جائے گی اور احتیاطی تدابیر کا بھی اہتمام ہوگا.
ڈاکٹر سالم نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی ہدایت پر ہمارے سینٹر نے نئے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے نیا پروگرام جاری کیا ہے. سپیشلسٹ فیلڈ ٹیمیں نئے پروگرام کی پابندی کریں گی جب بھی وہ کسی سرکاری یا نجی ہسپتال کا اچانک دورہ کریں گی تب وہ نئے ضوابط پر عمل درآمد کے ثبوت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی.
ڈاکٹر سالم نے کہا کہ (سباھی) سعودی عرب کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں سلامتی کا اعلی معیار نافذ کرانے کے لیے کوشاں ہے. کورونا وائرس سمیت تمام وبائی امراض کے انسداد سے متعلق اعلی ترین معیار کے موثر اور مفید ہونے کا جائزہ بھی لیتا رہے گا- سباھی کی مسلسل کوشش ہے کہ تمام ہسپتال صحت نگہداشت کے سلسلے میں معیاری طریقہ کار اپنائیں.
سعودی حکام کورونا کی وبا کی شروعات سے ہی مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کررہے ہیں. سعودی وزارت صحت گنجان آبادی والے محلوں میں ایکٹیو ٹیسٹ کرا رہی ہے جبکہ گھر بیٹھے کورونا ٹیسٹ کا انتظام بھی وسیع پیمانے پر کیے ہوئے ہے.
وزارت صحت کی جار ی کردہ ایپ کی بدولت کورونا کے مشکوک مریضوں کا انکشاف پہلے مرحلے میں ہی ہوجاتا ہے. اب تک 4 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں.
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں