Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں 99 ہزارغیر ملکیوں کی رہائش کا سروے

مالکان کو فوری طور پر نوٹسز جاری کیے گئے(فوٹو سبق)
بلدیہ ریاض کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے گزشتہ دوہفتوں کے دوران ریجن میں رہنے والے 99 ہزار غیر ملکی کارکنوں کی رہائش کا سروے کیا گیا ہے.
 ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ کی ٹیموں نے ریاض شہر کے مختلف علاقوں میں 99 ہزار541 غیر ملکی کارکنوں کی رہائش گاہوں کا سروے کیا اور وہاں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا.
وہ عمارتیں یا فلیٹ جہاں مناسب سہولتوں کا فقدان تھا کہ مالکان کو فوری طور پر نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ خلاف ورزیوں کا ازالہ کیاجائے.

 یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ایک کمرے میں کتنے افراد مقیم ہیں.(فوٹو سبق)

 ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق بلدیہ کی جانب سے مکان مالکان کو 48 گھنٹے کے نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ وہ بلدیہ سے فوری طور پررجوع کریں.
جاری کیے جانے والے نوٹس میں دی جانے والی 48 گھنٹے کے دوران بلدیہ کے متعلقہ شعبے سے رجوع نہ کرنے والے مکان مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی.
’نوٹسز میں اس امر کی بھی نشاندہی کردی گئی ہے کہ ’دیے جانے والے نوٹس کو آخری تصور کیاجائے‘.
واضح رہے قانون کے مطابق بلدیہ کی جانب سے 3 نوٹس جاری کیے جاتے ہیں جس کے بعد کارروائی کی جاتی ہے مگر موجودہ ہنگامی صورتحال کے حوالے سے فوری کارروائی کی جارہی ہے تاکہ حالات پر جلد از جلد قابو پایاجائے.

مشترکہ کمیٹی غیر ملکی کارکنوں کی رہائش کا جائزہ لے رہی ہے(فوٹو سبق)

بلدیہ اور وزارت صحت کے اداروں کے اشتراک سے قائم کی جانے والی کمیٹی غیر ملکی کارکنوں کی رہائش کا جائزہ لینے کے بعد اس امر کی یقین دہانی کرتی ہے کہ وہاں موجودہ حالات کے حوالے سے کس قسم کی سہولتیں موجود ہیں.
فلیٹ یا مکان میں تازہ ہوا کی آمد رفت کا مناسب انتظام ہے یا نہیں.ایک کمرے میں کتنے افراد مقیم ہیں.
ایسے لیبر کیمپ جہاں گنجائش سے زیادہ افراد مقیم ہیں وہاں رہنےوالے کارکنوں کو مناسب رہائش فراہم کی جاتی ہے تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے اور اس مرض پر جلد ازجلد قابو پایا جا سکے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: