Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، مدینہ اور ریاض میں گردوغبار کا طوفان متوقع

باحہ میں رات تک بارش کا سلسلہ جاری رہا.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے سات علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن، تبوک کے بعض علاقے، حدود شمالیہ، حائل، ریاض، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی.
دریں اثنا باحہ ریجن سے ملنے والی رپورٹ کےمطابق بدھ کو باحہ شہراور اس کی 5 کمشنریوں میں رات 9 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا.

سعودی عرب کے سات علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی.(فوٹو عاجل)

سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو تبوک، جنوبی الجوف، قصیم، جنوبی حائل، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، طائف اور جنوب مغرب کے بالائی علاقے بارش اور گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے محکمہ موسمیات کے حوالےسے بتایا کہ مدینہ منورہ ریجن میں بدھ کو گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی. خاص طور پر المھد اور وادی الفرح کمشنریوں میں رات دیر گئے تک بارش ہوتی رہی.

 

شیئر: