پاکستان میں حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن 31 مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کی معطلی کی تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے تاہم فلائٹ آپریشنز کے حوالے سے گزشتہ آرڈر میں دیے گئے احکامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن اسلام آباد اور لاہور تک محدودNode ID: 469861
-
پی آئی اے کے تین پائلٹس میں کورونا کی تشخیصNode ID: 469966
-
بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیعNode ID: 474571
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کو 30 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بعد میں مزید 15 دنوں کی توسیع کر دی گئی تھی۔
گزشتہ فیصلے کے مطابق فلائٹ آپریشن آج 15 مئی سے بحال ہونا تھا جو اب 31 مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا کے پیش نظر پاکستان نے پہلی بار 21 مارچ کو دو ہفتوں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں اس بندش میں توسیع کر دی گئی تھی۔
پاکستان سول ایوی ایشن نے فلائٹ آپریشن سے متعلق نئے احکامات ٹویٹ بھی کیے ہیں۔
As per the decision of the GoP, the suspension of International flight operations as effected earlier has been extended upto Sunday, May 31, 2020 at 2359 hours PST. Remaining provisions as applicable to the suspension of Int flights reflected in previous orders remain unchanged.
— PCAAOfficial (@official_pcaa) May 15, 2020