Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کے تین پائلٹس میں کورونا کی تشخیص

پی آئی اے کا جہاز پیر کو کینیڈا سے پاکستان پہنچا تھا (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے پائلٹس اور عملے میں شامل پانچ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ ائیر لائنز کے تین پائلٹس اور عملے کے دو ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'پی آئی اے کے عملے کے یہ افراد کینیڈا میں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہے تاہم آج (پیر کے روز) خالی فلائٹ لے کر اسلام آباد پہنچنے جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔'
خیال رہے کہ پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پی آئی اے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے قومی ایئرلائن کے ممبران پائلٹس کو پروازیں چلانے سے روک دیا تھا۔
دوسری طرف اتوار کو کراچی ایئر پورٹ پر محکمہ صحت سندھ کے حکام کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے عملے کو زبردستی قرنطینہ میں رکھنے کے معاملے پر بدنظمی کے بعد پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک نے کراچی سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے جس کے بعد سے پی آئی اے کا خصوصی فلائٹ آپریشن لاہور اور اسلام آباد تک محدود ہے۔

شیئر: