پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دن کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کو 30 اپریل تک بند کیا گیا تھا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبدالستار کھوکھر کے مطابق پاکستان کا بین الاقوامی فضائی آپریشن 15 مئی رات 11 بجکر 59 منٹ بند رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
بیرون ملک سے آمد پر سات دن قرنطینہ میںNode ID: 472126
-
امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی، کون کون واپس آسکتا ہے؟Node ID: 472971
-
سعودیہ کی پاکستانیوں کے ویزوں میں توسیعNode ID: 473571
ترجمان کے مطابق خصوصی پروازوں اور چارٹر طیاروں کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔
ان کے بقول اس کے علاوہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے ریلیف آپریشن میں استمال ہونے والے طیاروں کو بھی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔
کورونا کے پیش نظر پاکستان نے پہلی بار 21 مارچ کو دو ہفتوں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں اس بندش میں توسیع کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پی آئی اے نے بھی اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔
As per the decision of the GoP, the suspension of International flight operations as effected earlier has been extended upto Friday, May 15, 2020 at 2359 hours PST. Remaining provisions as applicable to the suspension of Int flights reflected in previous orders remain unchanged.
— PCAAOfficial (@official_pcaa) April 25, 2020