سعودی عرب اور مشرقی ایشیا کے درمیان جہاز رانی کا نیا روٹ
سعودی عرب اور مشرقی ایشیا کے درمیان جہاز رانی کا نیا روٹ
ہفتہ 16 مئی 2020 0:35
نئے روٹ سے تجارت اور معیشت کو فروغ ملے گا. (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی سی پورٹ پبلک اتھارٹی نے جبیل کمرشل پورٹ کو مشرقی ایشیا کے ممالک کی بندرگاہوں سے منسلک کرکے جہاز رانی کا نیا روٹ شروع کیا ہے. یہ کثیر المقاصد پروگرام ہے.
اس سے سعودی عرب اور مشرقی ایشیا کے ملکوں کے درمیان تجارت اور معیشت کو فروغ ملے گا. درآمدات و برآمدات کے عمل میں آسانی اور تیزی پیدا ہوگی.
الوطن اخبار کے مطابق جبیل کمرشل بندرگاہ سے مشرقی ایشیا کے ملکوں کے لیے ہر ہفتے پابندی سے جہاز آئیں گے اور جائیں گے.
ماہرین کا کہناہے کہ سعودی عرب اور مشرقی ایشیا کے ملکوں کے درمیان نئے روٹ کی بدولت کئی فوائد حاصل ہوں گے.
ایک بڑا فا ئدہ یہ ہوگا کہ سعودی بندرگاہیں بین الاقوامی بندرگاہوں سے زیادہ بہتر شکل میں جڑ جائیں گی.
دوسرا فائدہ یہ ہے کہ قومی مصنوعات برآمد کرنے اور باہر بھجوانے کےلیے نیا روٹ قائم ہوگا.سعودی بندرگاہوں پر زیادہ سامان اترنے لگے گا.سرمایہ کاری اور لاجسٹک کے شعبوں میں سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط ہوگی.
ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ تیل کے ماسوا قومی درآمدات و برآمدات کو فروغ ملے گا اور بھاری مقدار میں سرمایہ آئے گا.
نئے روٹ کی بدولتسعودی بندرگاہیں سہولتیں فراہم کرنےکے حوالے سے زیادہ مسابقت کی پوزیشن میں ہوں گی.
یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی سی پورٹس پبلک اتھارٹی نے (سی ایم اے سی جی ایم) جہاز رانی کا نیا روٹ مملکت اور مشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان شروع کیا تھا جس نے کنگ فہد انڈسٹریل پورٹ ینبع کو مشرقی افریقہ کے ملکوں سے جوڑ دیا ہے.
یہ ینبع میں کنگ فہد انڈسٹریل پورٹ کنٹینر پہچانے والا جہاز رانی کا پہلا روٹ ہے.