Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب جہاز رانی کے شعبے میں آگے

دنیا بھر میں 23 ویں اور عالم عرب میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تجارت و ترقی ’اونگ ٹیڈ‘ کے مطابق سعودی عرب جہاز رانی کے شعبے میں دنیا بھر میں 23 ویں اور عالم عرب میں دوسرے نمبر پر ہے۔
سبق اور اسپوٹنک ویب سائٹس کے مطابق اونگ ٹیڈ نے عالمی جہاز رانی سے متعلق تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب 284 بحری تجارتی جہازوں کا مالک ہے۔ ان میں سے 133 سعودی پرچم بردار اور 151غیر ممالک کے پرچم والے ہیں۔
 تجارتی جہازوں کی تعداد کے حوالے سے سعودی عرب کو فرانس اور کینیڈا جیسے ممالک پر سبقت حاصل ہے۔
اونگ ٹیڈ جہاز رانی کے سلسلے میں جہازوں کی تعداد سے کہیں زیادہ بحری بیڑے کے وزن پر زیادہ توجہ دیتی ہے۔

سعودی عرب کئی ممالک پر برتری حاصل کرچکا ہے۔

عالمی تنظیم کے معیار کے مطابق سعودی عرب کئی ممالک پر برتری حاصل کرچکا ہے۔ ان میں ویتنام شامل ہے جو 1.020 جہازوں ، اٹلی 692 ، برازیل 401، فرانس 435،قبرص 300، کینیڈا 373، ملائیشیا 599، تھائی لینڈ 406 اور سویڈن 298 جہازوں کے مالک ہیں۔
اونگ ٹیڈ نے جنیوا سے اپنی رپورٹ ’ریویو میری ٹائم ٹرانسپورٹ 2019‘کے عنوان سے جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی پرچم بردار 133 جہازوں کا مجموعی وزن 18ملین 92 ہزار 485 ٹن ریکارڈ کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات بڑے جہاز راں ممالک میں عالمی سطح پر 22 ویں نمبر پر ہے۔ یہ 913 جہازوں کا مالک ہے اوراس کے جہازوں کا وزن 18ملین ٹن سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزن کے حوالے سے یہ سعودی عرب سے کم ہے البتہ جہازوں کی تعداد کے حوالے سے اسے سعودی عرب پر ایک نمبر سے برتری حاصل ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: