نئے آئل ٹینکر کو ’درة ‘کا نام دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق سعودی جہاز رانی کے بیڑے میں ایک اور دیو ہیکل آئل ٹینکر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آئل ٹینکر کو ’درة ‘کا نام دیا گیا ہے۔ آئل ٹینکر پر سعودی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’دیو ہیکل ٹینکر کے اضافے سے سعودی عرب کو عالمی سطح پرتیل کی ترسیل میں کافی سہولت ہوگی۔‘
اس سے قبل دیوہیکل آئل ٹینکر’رمثان‘ کوسعودی جہاز رانی کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ سعودی عرب نے یہ آئل ٹینکر جنوبی کوریا کی کمپنی سے حاصل کیا تھا۔ اسے دنیا بھر میں چوتھا بڑا آئل ٹینکر مانا جاتا ہے۔