Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واک کرنا بھی کرفیو کی خلاف ورزی

گروپ کی صورت میں واک کرنے والوں کا چالان کیا جائے گا (فوٹو: اے پی)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال شلھوب نے کرفیو قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ واک اور جاگنگ کو بھی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا.
 ویب نیوز سبق نے ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں دیے گئے جواب کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرفیو کا مقصد گھروں سے نہ نکلنا ہے اور جو بھی اس قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس پر مقررہ جرمانہ لاگو ہو جائے گا۔
ایسے افراد جو واک یا جاگنگ کرنے کے لیے گھروں سے باہر جاتے ہیں وہ بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں.
وہ افراد جو گروپ کی صورت میں(5 سے زائد) واک کرتے ہیں ان پر دو چالان کیے جائیں گے ایک کرفیو کی خلاف ورزی کا جبکہ دوسرا چالان جمع ہونے کا کیونکہ کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی خاطر ہی حکومت نے کرفیو نافذ کیا ہے جس پر عمل کرنا ہر ایک پر لازم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان کیا جاتا ہے.
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سے پولیس نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں رات کے وقت محلوں میں بھی گشت میں اضافہ کردیا تھا.

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد لوگوں کو گھروں میں رکھنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

اس دوران وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے محلوں میں پولیس کے گشت کے دوران ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیاں دکھائی گئی ہیں جن میں بعض لوگ محلوں میں گھوم رہے ہیں.
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد لوگوں کو گھروں میں رکھنا ہے.

شیئر: