Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر کپور یا کوئی اور، عالیہ بھٹ کا نیا ہیر سٹائلسٹ کون؟

بالی وڈ فنکاروں کے مداح ان کے کپڑوں اور جوتوں سے لے کر ان کے ہیئر سٹائل تک ہر انداز کو کاپی کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے نئے فیشن سٹائلز موضوع بحث بن جاتے ہیں۔
ان دنوں انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ کا نیا ہیئر سٹائل انسٹاگرام پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
انسٹا گرام پر 27 سالہ اداکارہ کے نئے ہیئر سٹائل کی پوسٹ نے صارفین کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ آخر لاک ڈاؤن میں انہوں نے یہ ہیر سٹائل کہاں اور کس سے بنوایا؟
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک 'باصلاحیت' دوست سے بال چھوٹے کروائے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس دوست کا نام نہیں بتایا۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ ان کی بہن شاہین بھٹ یا ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور ہو سکتے ہیں۔
اپنے فٹنس پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ 60 دنوں کے بعد وہ اپنے آپ کو زیادہ فٹ محسوس کر رہی ہوں۔
اسی پوسٹ میں انہوں نے اپنے گھر پر نیا ہیئر سٹائل بنانے کا بھی ذکر کیا۔
عالیہ کا نیا ہیر سٹائل رنبیر کپور نے بنایا یا شاہین بھٹ نے؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑی ہوئی ہے۔

ان کے ایک فین نے پوچھا کہ ’رنبیر نے کیا نا؟‘ جبکہ ایک اور صارف نے کہا ‘ہم آپ کے باصلاحیت دوست کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے۔‘
عالیہ بھٹ لاک ڈاؤن کے دنوں اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ رہ رہی ہیں۔  عالیہ ان چند لوگوں میں شامل تھیں جنہوں کے چند ہفتے قبل رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی تھی۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی دوستی کے بارے میں افواہوں کا آغاز سونم کپور کی شادی کے موقعے پر ہوا تھا۔ جب دونوں اداکاروں نے اکھٹے سونم کپور کی شادی میں شرکت کی تھی۔

شیئر: