Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل قریشی کا شکوہ اور انور مقصود کا جوابِ شکوہ

فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ گھر یا گاڑی کے لیے اداکاروں کو قرضہ نہیں دیا جاتا (تصویر: سوشل میڈیا)
لاک ڈاؤن میں گھروں تک محصور پاکستانی فنکار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی مختلف سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کررہے ہیں جبکہ کچھ فنکار انسٹاگرام پر لائیو سیشنز کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
 یہ لائیو سیشنز گھروں میں محصور سوشل میڈیا صارفین کے لیے بھی انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہیں۔
ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار فیصل قریشی اور فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کے لائیو سیشن کا ایک کلپ اس وقت انسٹا صارفین میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو سیشن کے دوران رائٹر انور مقصود عاصم جوفا کے سامنے آ جاتے ہیں جس پر فیصل قریشی چونک جاتے ہیں اور انہیں سلام کرنے کے بعد ان سے گفتگو کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi) on

انور مقصود نے فیصل قریشی کے ڈرامے ’مقدر‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’تم دن بدن بہت ترقی کر رہے ہو، اچھی اداکاری کر ر ہے ہو ، جیسے جیسے تم آگے بڑھتے جا رہے ہو ویسے ویسے تمھارے بال بھی اونچے ہوتے ہوئے ترقی کر رہے ہیں۔‘
 جس کے جواب میں فیصل قریشی نے کہا کہ ’سر یہ بال میں نے ایک شو کی ریکارڈنگ کے لیے بنائے، ابھی مجھے وہاں جانا ہے۔اس لیے میں تیار ہوکر بیٹھا تھا۔‘
جس کے جواب میں انور مقصود  نے کہا اگر شو میں جانا ہے پھرتو بال خراب ہو جائیں گے جس ہر عاصم جوفا بھی ہنسنے لگے۔
فیصل قریشی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’نہیں وہ رمضان شو ہے بال خراب ہونے کے چانسز کم ہیں۔ کیونکہ میرا ڈانس وغیرہ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

فیصل قریشی ڈراموں کے علاوہ پروگرامز کی میزبانی بھی کرتے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

اس ویڈیو کے وائرل ہو نے کی بنیادی وجہ وہ شکوہ ہے جو اداکار فیصل قریشی نے انور مقصود سے کیا۔
فیصل قریشی نے کہا ’انور صاحب مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی، اداکاروں نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں حکومتوں کا ساتھ دیا، چاہے زلزلہ ہو یا کورونا، لیکن جب باری آتی ہے اداکار کے گھر یا گاڑی کے لیے قرضہ لینے کی، تو وہ ہمیں سائیڈ لائن کروا دیتے ہیں کہ نہیں آپ تو اداکار ہیں، یہ کیا طریقہ ہوا؟‘
جس کے جواب میں انور صاحب نے کہا کہ بیٹا آپ نے شاید محسوس نہیں کیا کہ 14 اگست سے لے کر اب تک روزانہ زلزلہ آرہا ہے، ہمارا کام ہے ایمانداری سے کام کرنا اور ان لوگوں کو ہنسانا جو باہر جا کر تفریح کرنا افورڈ نہیں کر سکتے۔ آپ بس اپنا کام کرتے رہیں اور یہ باتیں چھوڑ دیں۔ ہمارا کسی بھی حکومت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے ، ہمارا کام ہے لوگوں کو خوش کرنا اور دعائیں لینا ہے۔ یہی وجہ ہے بیٹا کہ آپ آج اتنے مقبول ہیں۔ یہ ملک بہت اچھا بس ہماری قسمت خراب ہے!
یہ باتیں سننے بعد فیصل قریشی جذباتی ہو گئے اور کہنے لگے کہ ایسے فنکاروں سے بات کر کے دل بڑا ہوجاتا ہے۔

شیئر: