Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے متاثرین کی تعداد کیوں بڑھ رہی ہے؟

مملکت بھر میں ایکٹیو کورونا ٹیسٹ  کا اہتمام کیا جارہا ہے.(ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے تین بڑے اسباب ہیں.
اخبار 24 کے مطابق  ترجمان نے کہا کہ پہلا سبب یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر مملکت بھر میں ایکٹیو کورونا ٹیسٹ  کا اہتمام کیا جارہا ہے.
انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے کورونا سے متاثر ایسے افراد ریکارڈ پر آرہے ہیں جن پر ابھی تک نئے کورونا وائرس کی علامتیں نمایاں نہیں ہیں.
ڈاکٹر العبد العالی  کا کہنا تھا کہ دوسرا بڑا سبب گنجان آبادی میں ٹیسٹ مہم ہے. ایسے مقامات پر کورونا سے متاثر افراد ہیلتھ سینٹر یا ہسپتالوں سے رجوع نہیں کرتے اور انہیں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ وائرس میں مبتلا ہیں. یہاں جاری ٹیسٹ مہم متاثرین میں اضافے کا دوسرا بڑا سبب ہے.
ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا سے  متاثرین میں اضافے کا تیسرا سبب ہمارے معاشرے کے غلط طور طریقے اور رسم و رواج ہیں. ان کی وجہ سے بھی وائرس پھیل رہا ہے اور متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ سماجی تقریبات میں شرکت، خاندانوں کا مل جل کر افطار کرنا اور اجتماعی ملاپ کا رواج بھی اس کا باعث بن رہا ہے.

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2736 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ وزارت صحت نے اتوار کو بیان کہا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2736 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں  جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد  54752 ہوگئی ہے.
گزشتہ ہفتے کےدوران سعودی عرب نے نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے  سے لوگوں میں سوالات کیے جا رہے تھے.  وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب  کا جواب دیا ہے.

شیئر: