Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریضوں کی تعداد 54 ہزار سے زائد

متاثرین میں 40 فیصد سعودی جبکہ 60 فیصد غیرملکی ہیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں اتوار کو کورونا کے دو ہزار 736 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سنیچر کو 2 ہزار 840 نئے کیس سامنے آئے تھے۔
سبق ویب سائٹ اور العربیہ کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ ’ نئے کیسوں کے بعد ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد  54 ہزار752 ہوگئی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ 'متاثرین میں 40 فیصد سعودی جبکہ 60 فیصد غیرملکی ہیں.ان متاثرہ مریضوں میں 77 فیصد مرد اور 22  فیصد خواتین ہیں۔'

ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ  ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد  54 ہزار752 ہوگئی ہے (فوٹو:سبق)

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس وقت ایکٹیو کیسز 28 ہزار 718 ہیں جن میں  سے 202 مر یضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔‘
 بریفنگ میں بتایا گیا کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سنیچر کو مزید 2056 مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 722 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ  ’گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے 10 مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 312 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اتوار کو مکہ میں سب سے زیادہ557 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بریفنگ میں بتایا کہ اب ایک دن میں پندرہ سےاٹھارہ ہزار کورونا کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں (فوٹو:سبق)

ریاض میں 488، مدینہ منورہ 392، جدہ 357، دمام 286، الھفوف 149، جبیل 149، طائف 81، قطیف 24، تبوک 18،بیش 15 اور ظہران میں 15 افرد کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے.
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب میں سکریننگ کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور اب ایک دن میں پندرہ  سےاٹھارہ ہزار کورونا کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ’احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور تقریبات میں شرکت کے باعث بڑی تعداد میں لوگ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔'

شیئر: