Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آپریشن تھیٹر میں افطار کا اپنا لطف ہے‘

مغرب کے وقت ایک مریض کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں دوران افظار آپریشن تھیٹر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے. ہزاروں صارفین کی جانب سے ایک مریض کی جان بچانے پر طبی عملے کی ستائش کی جا رہی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہسپتال میں مغرب کے وقت ایک مریض کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جسے برین ہیمرج ہوا تھا۔ حالت نازک ہونے کے باعث فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
 سرجن اور طبی عملے کے تمام افراد فوری طور پر آپریشن تھیٹر پہنچ گئے۔
 ایک نرس نے مغرب کے وقت آپریشن تھیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی .ویڈیو میں ڈاکٹر الھزیمی آپریشن تھیڑ ہی میں افطار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں.

 ایک صارف نے لکھا کہ’ آپریشن میں شامل پوری ٹیم کا شکریہ‘. (فوٹو عاجل)

ڈاکٹر الھزیمی نے ٹوئٹ کیا کہ ’آپریشن تھیٹر میں افطار کا اپنا الگ لطف ہے. پوری ٹیم مریض کی زندگی بچانے کے لیے آپریشن میں مصروف تھی‘.
 واضح رہے کہ ڈاکٹرالھزیمی عرعر شہر میں امیرعبدالعزیز بن مساعد ہسپتال میں دماغ، اعصاب اور ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے شعبے کے سربراہ ہیں.
ایک صارف ابو مرشد نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’دوران افطار آپریشن تھیٹر میں ڈیوٹی مریض کی جان بچانے سے متعلق لگن کا پتہ دیتی ہے. انسانیت کی خدمت کے لیے جو کچھ آپ کررہے ہیں اس پر ہم سلام تعظیم کرتے ہیں‘. 
 ایک اور صارف عصام الرویلی نے لکھا کہ’ آپریشن میں شامل پوری ٹیم کا شکریہ‘. 
الامیر عبدالعزیز بن مساعد ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی اظ؍ہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہمیں آپ لوگوں پر فخر ہے. آپ سچ مچ شعبہ صحت کے ہیرو ہو‘۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: