Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے کل متاثرین میں سے47 فیصد صحت یاب

کورونا سے نمٹنے کے لیے دواؤں کا پروٹوکول موثر ثابت ہوا ہے.(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کو اس سے بچانے کےلیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات نے سعودی عرب کو منفرد ممالک کی صف میں شامل کردیا.
مملکت نے فوری حفاظتی اقدامات کرکے نئے کورونا وائرس کو اپنے یہاں بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روک دیا ہے. مملکت میں کورونا سے متاثرین کا تناسب آبادی کے حوالے سے کافی کم ہے.
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے اتوار کو نئے کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ مملکت میں کئی دن سے کورونا کے مریضوں کی تعداد  بڑھی ہے لیکن یہ اضافہ تدریجی ہے.
ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دواؤں کا جو پروٹوکول تیار کیا ہے اسے سعودی اور بین الاقوامی صحت ماہرین کی نگرانی میں چار مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے.
انہوں نے بتایا کہ ’کورونا سے نمٹنے کے لیے دواؤں کا پروٹوکول موثر ثابت ہوا ہے. کل متاثرین میں سے47 فیصد صحت یاب ہوگئے‘.

 وزارت صحت کے مطابق چار نکاتی صحت پروگرام کی بدولت وائرس قابو میں ہے(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب چار نکاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے.
 وائرس سے بچاؤ اور سوشل آئسولیشن، لیباریٹری ٹیسٹ،وبا کو پھیلنے سے روکنا اور متاثرین کا علاج شامل ہیں.
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چار نکاتی صحت پروگرام کی بدولت سعودی عرب میں وائرس قابو میں ہے اور متاثرین کا گراف کم کرنے میں مدد مل رہی ہے.

شیئر: