متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس کے باعث اپنے ممالک کو واپس لوٹ گئے تھے، یکم جون سے واپس آ سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی ’ڈبلیو اے ایم‘ نے وزارت خارجہ اور فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ عمل اُن کی محفوظ واپسی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔‘
آئی سی اے نے یو اے ای واپسی کے خواہشمند غیرملکیوں کو کہا ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ (smartservices.ica.gov.ae) پر رجوع کریں اور اس پر دی گئی سروسز ’ریذیڈنٹس انٹری پرمٹ‘ پر رجسٹر کریں۔
مزید پڑھیں
-
دبئی، ہوٹلوں کو نجی بیچز کھولنے کی اجازتNode ID: 478611
-
امارات: فیلڈ ہسپتالوں کی تعداد 15 ہوگئیNode ID: 479606
-
کورونا کے بعد زندگی کیسے گزاریں؟Node ID: 479801
واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے دبئی میں ساحل سمندر پر واقع ہوٹلوں کو صرف مہمانوں کے لیے پرائیویٹ بیچز کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔
عرب نیوز نے ڈبلیو اے ایم نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دبئی کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
دبئی میں سپریم کمیٹی آف کرائسس مینیجمنٹ نے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں ہٹانے کے لیے نئے اقدامات کیے جن میں عوامی پارکس کو کھولنا اور ہوٹلوں کی نجی بیچز کو کھولنا بھی شامل تھا۔
تاہم کمیٹی نے کہا تھا کہ ان اعلانات کے باوجود سخت حفاظتی اقدامات کو بھی لاگو کیا جائے گا جس میں سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور پانچ سے زیادہ افراد کا جمع نہ ہونا شامل ہے۔
-
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں